ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وزیراعظم آج پشاورمیں فاٹا یونیورسٹی کے فیزون کا افتتاح کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج پشاورمیں فاٹایونیورسٹی کےفیزون کاافتتاح کریں گے اور نوجوانوں میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پشاور روانہ ہوگئے ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم آج پشاور کا دورہ کریں گے، جہاں وہ فاٹایونیورسٹی کےفیز ون کا افتتاح کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فاٹایونیورسٹی فاٹا کےنوجوانوں کوعالمی معیار کےعین مطابق اعلیٰ تعلیم فراہم کرےگی، 1.5 ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والی یونیورسٹی کی بنیاد ن لیگ کی گزشتہ حکومت میں رکھی گئی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کےتحت باصلاحیت نوجوانوں میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

گذشتہ روز ہفتے وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں سال میرٹ پرایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے ، میرا بس چلے تو ایک لاکھ نہیں قوم کے بچوں کو ایک کروڑ لیپ ٹاپ دوں۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ قوم کی ترقی اور خوشحالی کی کنجی آپ کے ہاتھوں میں ہے، آپ ہمارے درخشندہ مستقبل کی ضمانت ہیں، میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا تھا کلاشنکوف نہیں ، لوگوں کے لیے لیپ ٹاپ مشین ہوگی میرے لیے مشن ہے، اپنا پیٹ کاٹے کچھ بھی کریں قوم کے کروڑوں بچوں کو لیپ ٹاپ دینا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں