اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کب تک آئی ایم ایف کے پاس جاتے رہیں گے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان آئندہ چند دنوں میں اپنا کھویا مقام حاصل کرلے گا اور معاشی استحکام کے بعد یہ کسی کا محتاج نہیں ہوگا۔

خواتین بااختیار پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے، سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، لیکن ہم قرضے کب تک لیتے رہیں گے؟

شہباز شریف نے کہا کہ یہ ایک چبھتا ہوا سوال ہے جو ہم سب کیلیے ہے، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرنا ہوگا اور ماضی میں نہیں جھانکتے رہنا جاندار قوم کی طرح آگے بڑھنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کب تک آئی ایم ایف کے پاس جاتے رہیں گے، آئی ایم ایف زنجیریں توڑنی ہیں تو قوم کو اجتماعی طور پر صلاحیتوں کو استعمال کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلا سال معاشی لحاظ سے انتہائی سخت گزرا ہے، اپنی سیاسی زندگی میں اتنا سخت معاشی سال نہیں دیکھا تھا، روس یوکرین تنازع کے بعد تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھیں، آئی ایم ایف معاہدے میں بہت وقت لگ گیا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب حتمی مراحل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین ملک میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہی ہیں، خواتین ہماری آبادی کا نصف سے بھی زیادہ حصہ ہیں، خواتین ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ہم 75 سال میں بھی خواتین کو حقوق اور احترام نہیں دے سکتے، جن قوموں میں خواتین نے معاشرے کی تربیت کیلیے کردار ادا کیا وہ آگے جا چکی ہیں، خواتین بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو مواقع دیں گے تو وہ مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرتی ہیں، قومیں خواتین کے کردار کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتیں، خواتین اور مردوں کو مل کر پاکستان کی ترقی میں بھرپور حصہ لینا ہوگا، جوان اپنی جان ہتھیلی میں رکھ کر جام شہادت نوش کرتے ہیں۔

’پاکستان میں جو ٹیلنٹ اور صلاحیت ہے انہیں مواقع دینا ہوں گے۔ 90 کی دہائی میں پاکستان مستحکم تھا۔ ہم سب کو مل کر مسائل کے حل کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں