اشتہار

ویڈیو: وزیر اعظم شہباز شریف کی شاہ چارلس سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوئم سے ان کی رسم تاج پوشی کے دوران ملاقات کی۔

وزیر اعظم اور شاہ چارلس نے ملاقات کے دوران ہاتھ ملایا اور دونوں رہنماؤں نے مسکراتے ہوئے چند جملوں کا تبادلہ کیا۔ شہباز شریف نے انہیں پورے پاکستان کی طرف سے تاج پوشی کی مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ شاہ چارلس سوم نے دوران گفتگو اپنے گزشتہ دورہ پاکستان کو بھی یاد کیا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ تاجپوشی 70 سالوں میں پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی بادشاہ کو مسح کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان کی والدہ مرحوم ملکہ الزبتھ دوم 1953 میں تخت پر براجمان ہوئی تھیں۔

اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے بادشاہ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

اس سے قبل 5 مئی 2023 کو شہباز شریف نے لندن میں دولت مشترکہ سیکرٹریٹ میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ایک اجتماع میں شرکت کی۔ اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نئے بادشاہ، جو دولت مشترکہ کے سربراہ بھی ہیں، کے الحاق نے کثیر الجہتی فورم کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں اور یہ تنظیم کو اور بھی زیادہ توانائی اور احساس سے دوچار کرنے کا ایک موقع ہے۔

انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی شمولیت پر پاکستان کامن ویلتھ پارٹنرشپ کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم رشی سنک اور سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اور تہواروں میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماؤں سے بات چیت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں