اشتہار

وزیراعظم کا پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کرنے پر یو اے ای کے صدر کا شکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کومعاشی بحران سے نکالنے میں مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کےصدرشیخ محمد بن زید آل نہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، جس میں انھوں نے اسٹیٹ بینک میں 1ارب ڈالر جمع کرانے پر صدر یو اے ای کا شکریہ اداکیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یواے ای نےمشکل وقت میں بروقت مدد کی، جس سے آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدےمیں مدد ملی، پاکستان کےعوام،سیاسی قیادت یواےای کی خیرسگالی کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم کا یو اے ای صدر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آپ نے ذاتی دلچسپی لی اورپاکستان کومعاشی بحران سےنکالنےمیں مددکی،یواےای کاشکریہ ادا کرنے کیلئےمیرے پاس الفاظ نہیں۔

جس پر متحدہ عرب امارات کےصدر نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان میں گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوارہیں، پاکستان کی مدد کرنا ہمارے ملک کی ذمہ داری تھی۔

صدر یو اےای کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف شاندارقائدانہ صلاحیتیوں کےمالک ہیں، اعتماد ہے آپ بڑی تبدیلی لائیں گے، جس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے بامعنی اصلاحات کی ہیں، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی تشکیل کا محور ہول آف دی گورنمنٹ اپروچ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ادارہ جاتی سطح پرپاکستانی معیشت کوٹھوس روڈ میپ فراہم کیاہے،غیرملکی سرمایہ کاری کو ہرقدم پر سہولت فراہم کریں گے۔

شیخ محمد بن زید آل نہیان نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری روڈ میپ کے بارے میں سن کر خوشی ہوئی، پر اعتماد ہوں کہ پاکستان معاشی طور پر قابل ذکر ترقی کرے گا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے یو اے ای کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو قبول کر لی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں