اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

ن لیگ نے مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن نے دیرینہ رہنما سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے سردار مہتاب عباسی کی بنیادی ممبر شپ ختم کردی جبکہ انہیں پارٹی ڈسپلن کی مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا ہے۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ شہباز شریف کی ہدایت پر مہتاب عباسی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرلی تھیں۔

سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کے پی میں ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے، ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہوچکا۔

سابق گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں،مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے، ن لیگ میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس کمزور ٹیم ہے،معاشی بحران کا حل مشکل ہے ، ن لیگ آج پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں