ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

جنوبی پنجاب : لیگی رہنماؤں کا پی پی میں‌ شمولیت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

رحیم یار خان:  جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے عہدیداران نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے رحیم یار خان میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے ملاقات کی اور ساتھیوں سے شمولیت کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ ن ضلع بہاولپور کے ضلعی چیئرمین شیخ دلشاد، خانیوال سے تعلق رکھنے والی سید اسد عباس شاہ، حافظ حسین مدنی نے اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن منافقت کررہی ہے، بلاول بھٹو

شمولیت کرنے والے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر تنقید کی اور پی پی کو جنوبی پنجاب کا روشن مستقبل قرار دیا۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کے اعزاز میں پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری نے ظہرانہ دیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کارکنان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ وسطی پنجاب کو جیالوں کا گڑھ بنائیں گے، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر پارٹی کو منظم کرنے کا کام شروع کردیا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں