اشتہار

اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس گاڑیوں کے ڈرائیور غیر ضروری ہارن نہ بجائیں، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آئی جی سندھ نے پولیس اسکارٹ کی جانب سے غیر ضروری تیز رفتاری اور ہارن بجانے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے پولیس اسکارٹ کے ڈرائیورز کو غیر ضروری ایمرجنسی سائرن بجانے اور تیز رفتاری سے روک دیا ہے۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ہدایت کی ہے کہ اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس گاڑیوں کے ڈرائیورز غیر ضروری ہارن نہ بجائیں، غیر ضروری پولیس سائرن کا استعمال دیگر گاڑیوں کے لیے اشتعال انگیزی کا باعث بن سکتا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا ہے کہ اسکارٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس وہیکلز کی ہائی اسپیڈ عوام کے لیے خطرہ ہے، پولیس اسکارٹ وینز کے ڈرائیورز کو بلا ضرورت تیز رفتاری اور ہارن بجاتے دیکھا جاتا ہے، انھیں فی الفور اس مشق کو ختم کرنا ہوگا، غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو اسے سنجیدہ لیا جائے گا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ افسران احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں