اشتہار

پولیس نے عدالت سے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی دوبارہ گرفتاری مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پولیس نے عدالت سے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی دوبارہ گرفتاری مانگ لی تاہم عدالت نے 100 سےزائدملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے 100 کےقریب ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کردیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، پولیس نے عدالت سے 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی دوبارہ گرفتاری مانگی اور کہا کہ 9 مئی مقدمات میں نامزد بیشتر ملزمان ضمانتوں پررہا ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

جس پر عدالت نے کہا کہ آپ لوگ غریبوں کےپیچھےکیوں پڑےہیں، بڑے عہدیداروں کو کیوں نہیں پکڑتے۔

اے ٹی سی نے 9 مئی واقعات کے نامزد ملزمان سے دوبارہ تفتیش کے معاملے پر 100 سےزائدملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی، پولیس کی جانب سے ملزمان کے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات میں نامزد ملزمان کی جانب سے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم پیش ہوئی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں