ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کروناویکسین: امریکی رپورٹ نے ہوش اڑا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں ہونے والے سروے کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 35 فیصد امریکی شہری مفت میں بھی کرونا ویکسین کا خود پر استعمال نہیں چاہتے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سروے میں امریکی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ محکمہ خوراک وادویات(ایف ڈی اے) کرونا ویکسین مفت میں شہریوں پر استعمال کرے تو کیا آپ ویکسین لگوائیں گے؟۔

سروے نتائج کے مطابق تقریباً 35 فیصد شہریوں نے ویکسین کے خود پر استعمال سے انکار کردیا، تاہم 65 فیصد لوگوں نے سروے کے حق میں ووٹ کاسٹ کی اور ویکسین لگاوانے پر آمادگی ظاہر کردی۔

- Advertisement -

مذکورے سروے کے لیے امریکی مرد اور خواتین سے بھی سوالات پوچھے گئے۔ سروے میں ہرعمر کے افراد شریک ہوئے۔ اس دوران خاص سیاسی وابستگی رکھنے والوں سے بھی ویکسین سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

سروے کی مکمل تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں

Four-in-10 non-white Americans say they would also not get the vaccine despite the coronavirus affecting black and Hispanic people more than whites

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں