پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات ظاہر ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب مالیت کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے جس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے معاہدے کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے اور آئی ایم ایف کی جاب سے اس معاہدے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ایک اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت کیا گیا ہے جو 9 ماہ کے لیے ہے، اس معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا جس کا اجلاس جولائی کے وسط میں متوقع ہے۔ اس منظوری کے بعد پاکستان کو تین ارب ڈالر کا قرض فراہم کیا جا سکے گا۔

- Advertisement -

معاہدے کے کچھ گھنٹے بعد ہی اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور پاکستان کا یورو بانڈ عالمی سطح پر بہتر ہونے لگا ہے اور اس میں 16 سینٹ سے لے کر 71 سینٹ تک بہتری دیکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ بہتری اپریل 2024 تک کے ایک ارب ڈالر کے یورو بانڈ میں نظر آئی ہے۔ اکتوبر 2022 کے یورو بانڈ کی ویلیو میں 70 سے 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ سال 2025 کے یورو بانڈ میں 42 سینٹ اضافہ ہوا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ستمبر 2025 کو 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ میچور ہونا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں