تازہ ترین

مستونگ میں دھماکا، پولیس افسر سمیت 4 افراد جاں بحق، 55 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

بجلی صارفین سے پی ٹی وی کیلیے 8 ارب روپے فیس وصول

وزارت اطلاعات و نشریات نے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ ایک سال کے دوران پی ٹی وی فیس کی مد میں 8 ارب سے ‏زائد روپے بجلی صارفین سے وصول کیے گئے۔

تفصیلات کے مطاب ق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدرات سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وزارت اطلاعات نے ‏سرکاری ٹی وی کی آمدن اور ادائیگیوں سےمتعلق تحریری جواب پیش کیا۔

تحریری جواب کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پی ٹی وی فیس کی مدمیں 8ارب10کروڑ وصول کیےگئے یہ رقم ‏پی ٹی وی فیس کی مدمیں بجلی صارفین سےوصول کی گئی جب کہ بجلی بلوں کی مدمیں پی ٹی وی کے 97کروڑ ‏ابھی تک واجب الادا ہیں۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال اندرون اور بیرونی وسائل سے1ارب 3کروڑ آمدن حاصل کی، مالی ‏سال2019-20 میں پی ٹی وی کو 1ارب16کروڑ کا منافع ہوا۔

جواب کے مطابق سرکاری ٹی وی70کروڑ روپے سے زائد کا مقروض ہے سرکاری ٹی وی نےپنشن مدمیں ساڑھے ‏‏13ارب کی ادائیگیاں کرنی ہیں مجموعی طور پر18ارب سے زائدواجب الادا ہیں۔

Comments

- Advertisement -