اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

آصف زرداری کی وجہ سے سی پیک ملا، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی وجہ سے پاکستان کو سی پیک ملا، باقی صرف باتیں کرتے ہیں ہم نے کام کرکے دکھایا۔ ،

کراچی میں دھابیجی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ پیپلزپارٹی کا ایک اور کامیاب منصوبہ ہے، انہوں نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون چلے گا تو ایک لاکھ50ہزار روزگار نوجوانوں کو ملے گا،معاشی انقلاب کو کراچی اور ٹھٹھہ سے شروع کرکے پورے ملک میں پھیلائیں گے، عوام کے مسائل کا حل تیر کا نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی صرف باتیں کرتے پی پی نے کام کرکے دکھایا، میں وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد پیش کروں گا کہ انہوں نے اس تصور کو زائل کردیا کہ اصلی سیاسی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں اور اب ایک نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیخلاف سازش کے تحت کردارکشی کی گئی، ہم نے تبدیلی کےنام پر ملک میں تباہی دیکھی، آصف زرداری کے چین کے دوروں کی وجہ سے پاکستان کو سی پیک ملا، جن پر تنقید کی جاتی تھی اور انہیں قومی خزانے پر بوجھ قرار دیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور پیش کیا جس کے تحت پیپلزپارٹی نے کئی منصوبوں کی بنیاد رکھی۔ کراچی کو ناقابل رہائش شہروں میں شمار کرنے والے دی اکانومسٹ نے ہی پیپلزپارٹی کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلنے والوں منصوبوں کو ایشیا کے چھٹے بہترین منصوبوں کے طور پر شمار کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون چلے گا تو ایک لاکھ50ہزار روزگار نوجوانوں کو ملے گا،معاشی انقلاب کو کراچی اور ٹھٹھہ سے شروع کرکے پورے ملک میں پھیلائیں گے، کاروباری طبقے کے ساتھ مل کر ہم ایسے کام کریں گے جس سے ہم نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرسکیں۔عوام کے مسائل کا حل تیر کا نشان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں