12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حاملہ خاتون نے 3 سالہ بیٹے کیساتھ خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں شوہر اور سسرالیوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر حاملہ خاتون نے 3 سالہ بیٹے کے ہمراہ اتہائی قدم اٹھا لیا۔

بھارت میں معمولی گھریلو جھگڑوں پر خودکشی کے واقعات پیش آنا معمول کی بات ہے تاہم اس کی شرح میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر اور سسرال والوں کے ہراساں کرنے پر خاتون خودکشی کرلی۔ 23 سالہ سریشا نے پہلے 3 سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھر رسی کا ہھندا گلے میں ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق سریشا ماں بننے والی تھیں لیکن اس سے قبل ہی خودکشی کرلی، اس کے شوہر اور سسرال والے اکثر سے جھگڑا کرتے تھے۔

پوسٹ مارٹم کیلیے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

دو روز قبل حیدر آباد میں مسلمان لڑکی نے ہندو لڑکے سے شادی کرنے کے بعد تنگ آکر لائیو خودکشی کی تھی۔ ثنا نامی لڑکی نے سسرال والوں اور شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر رشتے دار سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے اپنی پریشانی بتائی اور پھر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

ثنا کی والدہ نے میڈیا کو بتایا کہ بیٹی نے ایک غیر مسلم نوجوان سے شادی کی تھی جس نے بعد میں اسلام قبول کرلیا تھا، شادی کے بعد سے ہی ان کی بیٹی کو ہراساں کیا جا رہا تھا جبکہ وہ تعلیم یافتہ تھی اور جاب بھی کرتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں