اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

سفاک شوہر نے حاملہ بیوی کو بس سے دھکا دے کر قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں سفاک شوہر نے حاملہ بیوی کو چلتی بس سے دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو بس سے دھکا دے کر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق ویمبرپٹی سے ہے۔

19 سالہ والارمتھی (لڑکی) کی شادی 8 ماہ قبل 24 سالہ پانڈیان (لڑکے) کے ساتھ ہوئی تھی۔ جوڑا سرکاری بس میں ڈنڈیگل سے پوناماراوتی جا رہا تھا۔

پانڈیان نشے میں دھت تھا۔ اس نے چلتی بس میں والارمتھی، جو کہ پانچ ماہ کی حاملہ تھیں، سے لڑائی شروع کر دی۔ اس دوران ملزم نے بیوی کو لات مار کر بس سے گرا دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ اس سلسلے میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ملزم نے کس بات پر جھگڑا کیا اور بس میں سوار مسافروں نے لڑکی کو بچانے کیلیے کیا اقدامات کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں