جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پریانکا چوپڑا، ملالہ یوسف زئی کی مداح نکلیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ملاقات ہوئی، ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ پریانکا چوپڑا سے ملی ہوں۔

پریانکا اور ملالہ کی ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں ہوئی، پریانکا چوپڑا بھی اس ایونٹ میں بچوں خصوصاً لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے کے سلسلے میں موجود تھیں۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ پریانکا سے ملی ہوں۔

- Advertisement -

پریانکا چوپڑا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ کے لیے الفاظ کافی نہیں مجھے بھی یقین نہیں آرہا کہ میں تم سے ملی ہوں، تمہارے اندر کتنا حوصلہ ہے اور تمہارے نام کے ساتھ کتنی کامیابیاں جڑی ہیں، مجھے تم پر بے حد فخر ہے۔

ٹوئٹ کے علاوہ پریانکا نے اپنے انسٹا گرام پر ملالہ یوسف زئی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور کہا کہ ملالہ یوسف زئی دنیا بھر کی خواتین کو خوب متاثر کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا دونوں ہی اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر ہیں اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں