جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

بھارتی دہشت گردی اور پاکستان پر الزام، چہرہ بے نقاب کرنے پر پریانکا زیرعتاب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے دہشت گردی سے متعلق بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا تو بھارتی تلملا اٹھے اور انہوں نے طوفانِ  کھڑا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلموں میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد ہالی ووڈ انڈسٹری میں جگہ بنانے والی پریانکا چوپڑا امریکی ٹی وی شو ’کوانٹیکو‘ کے ذریعے بھی صلاحیتوں کا لوہا منوار رہی ہیں جس کی تازہ قسط نے بھارتیوں کو بھڑکا کے رکھ دیا۔

ٹی وی شو کی تازہ قسط میں ایک ایسا منظر  دکھایا گیا کہ نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں کچھ بھارتی حملہ کرتے ہیں اور اُن کا پلان یہ ہوتا ہے کہ دہشت گردی کا الزام پاکستان پر عائد کیا جائے۔

- Advertisement -

پریانکا نے بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا تو انڈین شہری اور خصوصاً ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پروگرام کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا شوٹنگ کے دوران زخمی، گھٹنے پر فریکچر

ہندو امریکن نامی ٹویٹر سے پیغام شیئر کیا گیا کہ ’پریانکا نے اس حرکت کے ذریعے ہندوؤں پر بہت زیادہ سنگین حملہ کیا اور حاص طور پر اُن ہندو کو نشانہ بنایا جو امریکا میں مقیم ہیں، ایسے پروگراموں کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے‘۔

 

روزی نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پریانکا کو کس طرح کوانٹیکو کا مرکزی کردار دیا گیا، یہ اس بات سے واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ میں کس طریقے سے کام کر کے اپنی جگہ بنائی‘۔

سوشل میڈیا پر ادکارہ کے خلاف   کے نام سے ہیش ٹیگ چلایا گیا جو اب تک ٹرینڈنگ پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کو سماجی رابطوں کی دنیا میں مقبول شخصیت سمجھا جاتاہے، اس لیے وہ کنگ خان اور دبنگ خان جیسے سنیئر و باصلاحیت اداکاروں کے مد مقابل نظر آتی ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا 97واں نمبر آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا غصے سے آگ بگولا، گلاس اپنے سر پر دے مارا، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ پریانکا نے گزشتہ برس ہالی ووڈ فلم ہاؤس آف کارڈ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار عمدہ طریقے سے نبھایا تھا، جسے مداحوں نے بہت پسند کیا اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور چند روز قبل شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں