ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

ورلڈکپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں 10 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم چمچماتی ٹرافی کے ساتھ احمدآباد کے اسٹیڈیم میں 4 ملین ڈالر کی بھی حقدار ہو گی۔

رنرز اپ کو 2 ملین امریکی ڈالر ملیں گے جبکہ سیمی فائنل ہارنے والے کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ 48 میچوں پر مشتمل ایونٹ 5 اکتوبر سے 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

اب تک کے سب سے بڑے کرکٹ ورلڈ کپ میں ہر لیگ میچ جیتنے کے لیے انعامات رکھے گئے ہیں۔ ٹیمیں راؤنڈ فارمیٹ میں ایک بار ایک دوسرے سے کھیلیں گی جس میں ٹاپ فور سیمی فائنل میں پہنچیں گے۔

گروپ مرحلے میں ہر میچ کی فاتح کو 40,000 امریکی ڈالر ملیں گے اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرنے والی چھ ٹیموں کو 100,000 امریکی ڈالر کی ادائیگی ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں