ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لندن کی ٹھٹھراتی سردی میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

مظلوم فلسطینیوں کے حق میں برطانوی بھی گھروں سے باہر نکل آئے اور لندن کی ٹھٹھراتی سردی اور بارش کی پروا کیے بغیر جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا۔

غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کی جا رہی ہے۔ اب برطانوی بھی گھروں سے نکل آئے اور انہوں  نے لندن کی ٹھٹھراتی سردی اور بارش کی پروا کیے بغیر غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں جمائما خان نے بھی شرکت کی۔

اس مظاہرے میں مسلمانوں کے علاوہ یہودی مذہبی رہنما بھی پیش پیش رہے اور انسانیت کی بقا کی خاطر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

بریڈ فورڈ میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی عوام سڑکوں پر نکل  آئے۔ برفباری اور شدید سردی کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد شریک مظاہرے میں شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ڈھول بجاکر اقوام عالم کو جگانے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں برطانیہ میں نسل کشی کی حمایت والے ایم پیز نہیں چاہئیں بلکہ فلسطینوں کی حمایت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ چاہئیں۔

اسرائیلی فورسز  نے غزہ کو بچوں کے لیے جہنم بنا دیا

اسکاٹ لینڈ میں بھی  لوگوں  نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ یمن میں ہزاروں فلسطینی پرچم لہرائے گئے۔ پیرس میں ہزاروں افراد نکل آئے۔ جکارتہ میں لاکھوں افراد فلسطینیوں کیلیے سڑکوں پرنکلے۔ اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی اور بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں