جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں مرکزی شرپسند کردار پر بنایا گیا پروپیگنڈا بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں مرکزی شر پسند کردار پر بنایا گیا بھیانک پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، شر پسند شخص بھی سیاسی جماعت کا سرگرم کارکن نکلا۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث مرکزی کردار پر بنایا گیا پروپیگنڈا سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن نے کیا، شر پسند شخص کا نام عمران محبوب ہے، جس کی تصدیق اس کے بھائی عرفان محبوب نے بھی کر دی۔

شر پسند شخص کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت ابتدا ہی میں جناح ہاؤس بھیجا گیا تھا، تاکہ اُس کے مخصوص انداز کو جواز بنا کر اِسے ایجنسیوں کا اہل کار قرار دے کر جناح ہاؤس پر حملے کا سارا الزام سیکیورٹی اداروں پر تھوپا جا سکے۔

- Advertisement -

شر پسند شخص نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے، عمران محبوب کے بارے میں سیاسی جماعت کی قیادت کے علاوہ دیگر سرغنوں نے بھی اسے ببانگ دُہل ایجنسیوں کا اہل کار قرار دیا تھا۔

سیاسی جماعت نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سے جاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندا قرار دیتے ہُوئے جھوٹا، بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا تھا، عمران محبوب سے منسوب پروپیگنڈے کو میڈیا کے کچھ نامور اینکر نے بھی سوشل میڈیا پر تار تار کیا ہے۔

اس وقت شر پسند عمران محبوب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، ایسے گھناؤنے پروپیگنڈے سے سچ کو نہیں بدلا جا سکتا اور نہ ہی ایسی بھونڈی حرکتوں سے اپنے کیے ہوئے جرائم کو جھوٹ کی آڑ میں چھپایا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں