17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کراچی سے بھتہ خوری پرچیاں ختم ہوگئی ہیں، شرجیل میمن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سے بھتہ خوری پرچیاں ختم ہوگئی ہیں، کراچی کےحالات پہلےسےبہت بہتر ہیں۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اخترکی باتوں کو میں سنجیدہ نہیں لیتا، دنیا کےتمام میٹروپولیٹن سٹی میں اسٹریٹ کرائم ریشو زیادہ ہوتا ہے، لیکن کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، کراچی میں کوئی بوری بند لاشیں نہیں ملتیں، اب کراچی 10منٹ کی کال پربند نہیں ہوتا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اب کراچی میں کسی کواحتجاج کرنےکی اجازت نہیں ہے، کراچی سےبھتہ خوری پرچیاں ختم ہوگئی ہیں، اب کوئی شخص ہڑتال، بوری بند سیاست یا بسیں نہیں جلاسکتا ہے۔

- Advertisement -

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ ماس ٹرانزٹ کےتحت ٹیکسی سروس شروع کرنے جارہے ہیں، الیکٹریکل وہیکل سےکم سےکم کرایہ چارج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنک ٹیکسی سروس سےشروعات کرینگے، پنک ٹیکسی سروس صرف اورصرف خواتین کیلئےہوگی، پنک ٹیکسی سروس کی ڈرائیور  بھی خواتین ہونگی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسی ماہ سکھر میں بھی پیپلز بس سروس شروع ہوگی، بلاول بھٹوکی ہدایت پر یہ سستی سروس عوام کو فراہم کی جائےگی۔

اس کے علاوہ انہوں نے عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر جس شخص نے احسان کئے اسے ہی ڈسا ہے، عمران خان کو پرویزالہیٰ نے احسان فراموش قرار دیا ہے، پی ٹی آئی اس وقت افراتفری اورخوف کاشکار ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے محسنوں کا نہ ہوسکا وہ عوام کا کیا ہوگا، پیپلزپارٹی کسی آڈیو، ویڈیو لیکس پریقین نہیں رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں