ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کراچی کنگز میں سعد بیگ کی جگہ اہم کھلاڑی کی شمولیت

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو میڈیکل پینل نے آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو میڈیکل پینل کی جانب سے ری ہیب کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی جگہ زاہد محمود کو فل ریپلیسمنٹ کے طور پر کراچی کنگز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

سعد کو گروئن اسٹرین ہوئی تھی، جس کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

میڈیکل پینل کا مشورہ ہے کہ مکمل ری ہیب کے بغیر اس انجری کے شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے لہٰذا سعد کو نہ کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے.

سعد بیگ کراچی کنگز اسکواڈ کے ساتھ ہی رہیں گے اور اپنا ری ہیب پراسیس جاری رکھیں گے.

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دی تھی، ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ کے پلے آف میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں