ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 9: کراچی کنگز کا 18 رکنی اسکواڈ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 کے لیے کراچی کنگز نے 18 رکنی اسکواڈ مکمل کرلیا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے تمام فرنچائز نے ٹیموں کو حتمی شکل دے دی، ڈرافٹ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

کراچی کنگز نے شان مسعود کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

- Advertisement -

شعیب ملک، جیمز ونس، تبریز شمسی، میر حمزہ کو کراچی کنگز نے برقرار رکھا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹریڈ کے بعد فاسٹ بولر حسن علی کراچی کنگز میں شامل ہوئے۔

Image

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، محمد نواز اور آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل سیمز بھی کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے۔

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں کیوی وکٹ کیپر بیٹر ٹم سائفرڈ کو منتخب کیا ہے۔

سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے آل راؤنڈر انور علی کو ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ عرفات منہاس اور محمد عامر خان بھی کراچی کنگز میں شامل ہوگئے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں نوجوان کھلاڑی سراج الدین کراچی کنگز کا حصہ بنے جبکہ سپلیمنٹری کیٹیگری میں کنگز نے قومی انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ اور انگلش آل راؤنڈر جمی اوورٹن کا انتخاب کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں