جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینچ 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور تاریخی سنگ عبور کرلیا اور 100 انڈیکس 65 ہزار پوائنٹس کی تاریخ کی بلند ترین سطح کےقریب پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخیں رقم ہونے لگیں، کاروباری ہفتے کے چوتھے دن آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

ہنڈرڈ انڈیکس نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے64 ہزار کی سطح بھی عبورکرگیا، انڈیکس 1020پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلندترین سطح 64 ہزار 938 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے۔

- Advertisement -

رواں ماہ ہنڈریڈ انڈیکس میں تقریباً نو ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے، ماہرین کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری سے سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہورہا ہے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ اور اے ڈی بی سے تقریباً ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو جلد مل جائیں گے، جس سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرساڑھے آٹھ ارب ڈالر اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائرچودہ ارب ڈالر سے زائد ہوجائیں گے۔۔

اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے سعودی عرب اور یواےای سے اسٹاک مارکیٹ میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے، ملک کی معیشت ٹھیک سمت میں جا رہی ہے، عام انتخابات بھی فروری میں ہونے ہیں۔۔ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں