اشتہار

تحریک انصاف کا سائفر مقدمے کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے سائفر مقدمے کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مقدمے میں رہائی سے پہلے دوسرےمیں گرفتاری ڈال دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کےاجلاس کااعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کورکمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

پی ٹی آئی کورکمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سائفرمقدمہ بھونڈا،بےمعنی ہے اوپن ٹرائل کیاجائے، سائفرمقدمہ چیئرمین پی ٹی آئی پر180 جھوٹے مقدمات میں ایک ہے۔

- Advertisement -

اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاست پر قابض ماورائے آئین عناصرچیئرمین کوقیدمیں رکھنےپربضد ہیں، سائفرمقدمےمیں خصوصی عدالت کافیصلہ قانون سے یکسر متصادم ہے، سائفر مقدمے میں فیصلہ ضابطہ فوجداری کی مکمل نفی ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ ضابطہ فوجداری کےتحت جسمانی وعدالتی ریمانڈکیلئےملزم کوپیش کرنالازم ہے، اٹک جیل میں قیدچیئرمین پی ٹی آئی کوخصوصی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رہائی کے حکم سے پہلے نہیں دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق خصوصی عدالت کےفیصلے پر سماعت کی تاریخ اوروقت تک درج نہیں، ایک مقدمےمیں رہائی سے پہلے دوسرے میں گرفتاری ڈال دی گئی، ایسے گرفتاری چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی نفی ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ذیلی عدالتوں کا قانون سے مسلسل انحراف لمحہ فکریہ ہے، ماورائے دستور و قانون اقدامات ملک کو سنگین خطرات میں دھکیل رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں