جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سانحہ 9مئی کا مقدمہ :مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب سمیت 22 رہنما اشتہاری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9مئی کے مقدمے میں میاں اسلم ، حماداظہر،فرخ حبیب علی امین گنڈاپور سمیت 22 افراد کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اشتہاری دے دیا، میاں اسلم ،مرادسعید، حماداظہر،فرخ حبیب علی امین گنڈاپور سمیت 22افراد اشتہاری قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں عظمیٰ خان،علیمہ خان ، حسان نیازی ، عندلیب عباس ،اعظم سواتی بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کوتھانہ سرور روڈ کےمقدمے میں اشتہاری قرار دیاگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں