منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

حقیقی آزادی لانگ مارچ، وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، پمز، پولی کلینک اور ایف جی ایچ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور اسپتالوں کے عملے کے شہر چھوڑنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وفاقی اسپتالوں کی انتظامیہ کو اضافی بیڈز، خون، ادویات ذخیرہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، پمز، پولی کلینک کے تمام سینیئر ڈاکٹروں کو آن کال دستیاب رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، شعبہ ایمرجنسی، ہڈی وجوڑ، جنرل سرجری، میڈیسن کے ڈاکٹرز آن کال دستیاب رہیں گے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ شعبہ نیورو سرجری، برن سینٹر، ای این ٹی کے سینیئر ڈاکٹرز بھی آن کال دستیاب ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں