اشتہار

پی ٹی آئی کی ریلی : پولیس نے کارکنان کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی عدلیہ سے اظہار یکجہتی ریلی میں شریک کارکنان کی بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ملک بھر میں سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں، اس دوران مرد و خواتین کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر ایف نائن پارک کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قیدی وین بھی ایف نائن پارک کے باہر موجود رہی۔

- Advertisement -

ایک موقع پر پولیس نے اچانک ایف نائن پارک کے باہر موجود پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردیں، اس دوران2خواتین سمیت پی ٹی آئی کے4کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے لاٹھی چارج کرکے جناح ایونیو کو خالی کرالیا، ایف نائن پارک کے باہر موجود کارکنان منتشر ہوگئے۔

واضح رہے کہ آج آئین اور سپریم کورٹ کی حمایت میں پی ٹی آئی نے ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں جبکہ عمران خان نے لاہور میں ریلی کی قیادت کی۔

ریلیوں میں پی ٹی آئی کارکنون نے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیے اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکا نے عدلیہ کے حق میں نعرے بازی جبکہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

اس دوران انہوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا، مقررہ تاریخ پر پنجاب میں الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں