اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

عام تعطیل کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں منگل 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔

اس موقع پر صوبے بھر میں سندھ حکومت کے ماتحت تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے پیر 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کے لیے بھی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے 26 دسمبر کی جزوی اور 27 دسمبر کی عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں