12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب کا آئندہ 3 ماہ کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پنجاب کا آئندہ 3 ماہ کا بجٹ اسمبلی میں آج پیش کیا جائے گا، حکومت ایک ماہ کا بجٹ پہلے ہی اسمبلی سے منظور کرا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر ملک احمد کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا ، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان پنجاب کا بجٹ پیش کریں گے۔

پنجاب کاآئندہ 3 ماہ کابجٹ اسمبلی میں پیش کیاجائے گا ، گزشتہ 8 ماہ کااستعمال شدہ بجٹ بھی منظوری کیلئےپیش کیاجائے گا، حکومت ایک ماہ کا بجٹ پہلے ہی اسمبلی سے منظور کرا چکی ہے۔

- Advertisement -

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کااجلاس 18 مارچ سے یکم اپریل تک جاری رہے گا، پنجاب اسمبلی اجلاس میں سپلیمنٹری بجٹ 2022-23 بھی پیش کیا جائے گا۔

جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 19 اور 20 مارچ کووقفہ کیا جائے گا ، 21 اور 22مارچ کے اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کی جائے گی جبکہ اجلاس میں 23 اور 24 مارچ کو وقفہ ہوگا۔

25 اور 26 مارچ کے اجلاس میں سالانہ بجٹ 2023-24 پر بحث کی جائے گی، 27 مارچ کےاجلاس میں سالانہ بجٹ 2023-24 کی منظوری لی جائے گی اور 28 مارچ کو اجلاس میں 2023-24 کے اخراجات کی تفصیل پیش کی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے 29 مارچ کے اجلاس میں ضمنی بجٹ پر عام بحث کی جائے گی اور 30 مارچ کے اجلاس میں 2022-23 کے سپلیمنٹری بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں 31 مارچ کو وقفہ ہوگا ، جس کے بعد پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آخر ی سیشن یکم اپریل ہوگا، یکم اپریل کو اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر کارروائی چلائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں