سرائے عالمگیر: پنجاب کے ضلع کے تھانہ صدر کے علاقے سے خاتون اور 2 سالہ بچی کو اغوا کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر میں تھانے صدر کے علاقے سے خاتون اور بچی کو اغوا کرلیا گیا۔
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی اور بیوی کے اغوا کے بعد پولیس کو درخواست دینے کے باوجود پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔
شوہر کا کہنا تھا کہ اغوا کار اخلاق شاہ ساتھیوں سمیت بیوی اور 2 سال کی بچی کو اغوا کر کے لے گئے، اغوا کار اخلاق شاہ فون پر مجھے قتل کی دھمکیاں دیتا ہے۔