ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

رفاح کراسنگ سے دوہری شہریت کے حامل 871 افراد مصر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں مصری حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر دوبارہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے 871 دوہری شہریت کے حامل شہری رفاح کراسنگ کے رستے مصر میں داخل ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری حکام کا کہنا تھا کہ ہفتے اور اتوار کے روز مصر پہنچنے والے دوہری شہریت کے حامل شہریوں میں 17 امریکی اور 130 ترک شہریت کے حامل شہری شامل ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کے روز رفاح کراسنگ کے ذریعے 13 فلسطینی زخمی بھی مصر پہنچ چکے ہیں۔

- Advertisement -

مصری حکام کے مطابق رفاح کراسنگ سے مصر پہنچنے والے دوہری شہریت والے ان افراد میں جرمنی، کینیڈا، مصر، جنوبی افریقا، آسٹریلیا اور ڈنمارک کی شہریت والے شہری بھی شامل ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رفاح کراسنگ سے اتوار کو امدادی سامان کے 100 ٹرک بھی غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔2 ہزار 538 امدادی ٹرک 21 اکتوبر سے 30 نومبر تک امدادی سامان لے کر غزہ میں داخل چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کو غزہ کے معصوم فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کرنے والے اسرائیل کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کو دوبارہ صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے امریکا کے مسلمان رہنماؤں نے بائیڈن کو روکو ”AbandonBiden”مہم شروع کردی ہے۔

امریکی مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں ساتھ دینے والے امریکی صدر بائیڈن کو دوبارہ صدر بننے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

ریاست منی سوٹا سے شروع ہونے والی بائیڈن مخالف مہم مشی گن، ایری زونا، وسکونسن، پنسلوانیا اور فلوریڈا تک پھیل گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں