ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سابق ایرانی صدر کی بیٹی کو 2 سال بعد جیل سے رہائی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی کو جیل سے 2 سال بعد رہا کر دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائزہ ہاشمی رفسنجانی تہران کی ایون جیل میں 2 سال سے قید تھیں اور انہیں بدھ کے روز رہائی نصیب ہوئی۔

ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی، خواتین کے حقوق کی کارکن اور سابق رکنِ پارلیمنٹ کو اپیل کورٹ کے فیصلے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔

- Advertisement -

سابق صدر کی صاحبزادی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو ستمبر 2022ء میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کی حمایت کرنے پر حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

سابق صدر کی صاحبزادی پر پولیس کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کے بیانات ملک میں فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیجر دھماکے انسانیت کے زوال، سفاکیت اور جرائم کے غلبہ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

میلاد النبیؐ میں شرکت کیلئے جانے والی بس حادثے کا شکار، 26 بچے جاں بحق

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک صہیونی ریاست کے جرائم، قتل عام اور قاتلانہ حملوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا اور مغربی ممالک کو اسرائیل کا ساتھ دینے پر شرم آنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں