21.4 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

رمیزراجا کے بابر اور رضوان کو اہم مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے بابراعظم اور محمد رضوان کو اہم مشورے دیے ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے رمیز راجا نے بابر اور رضوان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا فطری کھیل کھیلیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ پُرسکون، کمپوزڈ اور پوری توجہ مرکوز رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پچز ایسی ہی رہتی ہیں تو بابر اعظم کو اینکر کا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے یہ ان کی بیٹنگ کا انداز نہیں ہے کہ وہ آگے بڑھ کر بڑی شارٹ کھیلنے کی کوشش کریں، انہیں سیٹل ہونے میں وقت لگتا ہے۔

- Advertisement -

رمیز راجا نے کہا کہ محمد رضوان کا فٹ ورک بہتر ہوسکتا تھا لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر گیند سوئنگ ہونے لگے تو انہیں خود کو بیلنس کرنا چاہیے انہیں جلدی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اور رضوان لمبی شراکت داری کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جس سے پاکستان کو ہی فائدہ ہوتا ہے وہ دوسروں کے لیے ایک مضبوط بنیاد بناتے ہیں تاکہ وہ انھیں آگے بڑھا سکیں اس لیے بنیادی باتوں کو نہ بھولیں، جلد بازی میں کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے دونوں کی کلاس ہے، وہ دونوں کے پاس کافی وقت ہے۔

پاکستان نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کو زیر کیا اور پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 88 رنز سے پہلی فتح اپنے نام کی۔

بابر اعظم نے 128.75 کے ایس آر سے 7 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ دوسری جانب، رضوان 80.00 کے ایس آر پر 10 گیندوں پر صرف 8 رنز بنا سکے اور ایڈم ملنے کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں