12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

راجہ ریاض مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتمان کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

راجہ ریاض نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس دوران اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، اعظم نذیر تارڑ و دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات کیلیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے بتایا تھا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نواز شریف کی واپسی اور الیکشن پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا وطن واپسی پر زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ (ن) پرانی جماعت ہے اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نواز شریف واپس نہ جا رہے ہوتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں