اشتہار

رمضان کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند  تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے  اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے رمضان کا چاند 5مئی یعنی 29شعبان کونظرنہیں آئے گا، سائنسی اعدادوشمار کے مطابق ماہ صیام کا چاند 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے کیونکہ چاند کی پیدائش 5مئی کو 3 بجکر 45 منٹ پر ہونا شروع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے چھ مئی کو کراچی میں غروب آفتاب سات بجکر چار منٹ پرہوگا ،غروب آفتاب کے بعد سات بجکرتینتیس منٹ تک چاند آسمان پر ہوگا، اس وقت چاندکی عمرپندرہ گھنٹےتینتالیس منٹ ہوگی۔

- Advertisement -

ملک کے بیشترحصوں میں موسم جزوی طورپرابرآلودرہنےکاامکان ہے۔

مزید پڑھیں : ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز، وفاقی مذہبی امور متحرک، صوبوں سے حمایت مانگ لی

یاد رہے وزارتِ مذہبی امور رواں سال بھی رمضان المبارک اور عید ملک بھر میں ایک ساتھ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ہے۔

وزارتِ مذہبی امور برائے مذہبی بین ہم آہنگی نے رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت چاند کے لیے صوبائی اسمبلیوں سے قرارداد کی منظوری ضروری ہے۔

خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، اگر چاند نظر آگیا تو پہلا روزہ 6 مئی ورنہ 7 مئی کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں