ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ویڈیو: کرکٹ کے بعد رمیز راجا گلوکاری کے میدان میں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان اور پی سی بی سربراہ رمیز راجا نے پہلے کرکٹ کے میدان اور پھر کمنٹری بکس میں اپنے جوہر دکھائے لیکن اب وہ گلوکاری کے میدان میں بی طبع آزمائی کر رہے ہیں۔

رمیز راجا نے 80 اور 90 کی دہائی میں کرکٹ کے میدانوں میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھا کر ایک دنیا کو اپنے کھیل کا گرویدہ بنایا اور جب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تو میدانوں میں کمنٹیٹر کی صورت واپس آئے اور خوبصورت کمنٹری سے سب کے دل موہ لیے۔

سابق پاکستانی کپتان کمنٹری کے لیے ان دنوں سری لنکا میں موجود ہیں اور لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کمنٹری کر رہے ہیں تاہم اسی دوران سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ سری لنکا کی معروف گلوکارہ ’’یوہانی‘‘ کے ساتھ ان کے دنیا بھر میں مقبولیت پانے والے گانے ’’مانیکے مگے ہتھے‘‘ گایا۔

- Advertisement -

ان کے گنگنانے کی ویڈیو دیکھ کر صارفین کے ساتھ ان کے پرستاروں پر بھی یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ سابق کرکٹر اچھا گنگنا بھی لیتے ہیں اور سابق اوپنر نے یہ ثابت کر دیا کہ گانا اور گنگنانا ہر ایک کو آتا ہے۔

 

مذکورہ ویڈیو ایل پی ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے اور اس ویڈیو پر یہ دلچسپ کیپشن لکھا گیا ہے کہ یہ ایک بیٹنگ لیجنڈ ہیں لیکن رمیز راجہ کی گلوکاری کی مہارت یوہانی کے ساتھ کتنی اچھی ہے؟ کیا رمیز یوہانی کو چیلنج کرسکتے ہیں؟

مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں