کراچی : سی پی ایل سی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں تیزی آگئی، رمضان المبارک کے پہلے 10 روز میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر چار افراد جاں بحق اور 1060 شہری رہزنی میں قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 1060 یعنی روزانہ 160 شہری اسٹریٹ کرمنل کا شکار ہوئے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں روزانہ 80 شہر موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے جبکہ ان 10 دنوں میں 747 شہری موبائل فون سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یکم رمضان المبارک سے اب تک 40 گاڑیاں چوری کرلی گئیں اور ڈکیتی مزاحمت پر چار شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
سی پی ایل سی کے مطابق رواں سال 10 دنوں میں وارداتوں کی شرح گزشتہ کئی رمضانوں سے بہت زیادہ بڑھی ہے جبکہ کئی شہریوں نے لوٹنے کی شکایات تھانوں میں درج نہیں کروائیں۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 24 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں، گرفتار ہونے والے افراد میں القاعدہ برصغیر کے اراکین بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافہ
ان وارداتوں 8441 موٹرسائیکل، 13173 موبائل فونز، نقدی اور گاڑیاں چھینی گئیں ہیں۔