اشتہار

فرح خان کا وزیراعظم ہاؤس میں داخلہ مفت تھا، اربوں روپے باہر بھیجے، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فرح خان کا وزیراعظم ہاؤس میں داخلہ مفت تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہم پر جھوٹے کیسز بنا رہا ہوتا تھا تو دوسری طرف فرح خان اربوں روپے باہر بھیج رہی ہوتی تھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فرح خان پر 12 ارب روپے بیرون ملک منتقل کرنا ریکارڈ پر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں گالیاں دیتا اور جھوٹے مقدمے بنا رہا ہوتا تھا، اگر یہ چار سال کا عرصہ بیچ میں نہ آتا تو آج پاکستان کہیں اور ہوتا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ہے، نواز شریف تین بار آزمائے ہوئے ہیں اس بندے کو ایک موقع ملا اور چار سال آپ کے سامنے ہیں۔

انہوں نے جرمن قوم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جرمن قوم بہت جری قوم ہے ایک غلطی نے انہیں پیچھے دھکیل دیا، ہٹلر اگر جرمن قوم کی زندگی میں نہیں ہوتا تو آج وہ دنیا پر راج کررہی ہوتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن عام انتخابات پر اثر انداز ہوگا اور الیکشن کے دن مکمل سیکیورٹی نہ ہوئی تو غدر مچے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں