منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

رنویر سنگھ نے جذباتی ہوکر اسٹیج سے چھلانگ لگادی، کئی زخمی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران پانچ فٹ اونچے اسٹیج سے شائقین پر چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں متعدد مداح زخمی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیشن شومیں‌ رنویر سنگھ نے شرکت کی اور اپنی نئی آنے والی فلم  ’گلی بوائے‘ کی تشہیر بھی کی۔ بھارتی اداکار اسٹیج پر آئے اور انہوں نے مائیک تھام کر مداحوں کو پیغام دیا کہ وہ 14 فروری کو فلم دیکھنے ضرور جائیں اس کے بعد رنویر نے گلی بوائے کا گانا گن گنانا شروع کیا۔

شائقین کا لہو گرمانے کے بعد اداکار اتنے جذباتی ہوئے کہ انہوں نے اسپیکر پر فلم کا گانا چلانے کا حکم دیا  اور جیسے ہی گانا شروع ہوا تو انہوں نے یک دم مداحوں کے ہجوم پر بنا سوچھے سمجھے چھلانگ لگا دی۔

رنوریر سنگھ کے چھلانگ لگانے کی وجہ سے اسٹیج کے قریب کھڑے کئی نوجوان زخمی بھی ہوئے جبکہ اداکار کو بھی معمولی چوٹ لگی۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے رنویر کی چھلانگ کو احمقانہ حرکت قرار دیتے ہوئے غصے کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: گلی بوائے: رنویر سنگھ بیک وقت گلوکار اور اداکار

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ کا کارنامہ: وزن میں حیرت انگیز کمی، تصاویر وائرل

یاد رہے کہ بالی ووڈ ہدایت کارہ زویا اختر کی سربراہی میں بنائی جانے والی فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ایک گانا اُن کی آواز میں بھی شامل ہے۔ انڈسٹری کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ رنویر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا اور اپنی آواز کا جادو جگایا۔

گلی بوائے میں عالیہ بھٹ بھی رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، یہ فلم رواں سال 14 فروری کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں