ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دو سر والے نایاب سانپ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برطانیہ میں پالتوں جانوروں کے اسٹور میں موجود دو سر والے نایاب سانپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سانپ مغربی ہوگنوز کی نسل سے تعلق رکھتا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’دو سر والا مغربی ہگنوز سانپ اب ہماری فیملی کا حصہ ہے، اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اسے نقل و حرکت میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

- Advertisement -

اس منفرد سانپ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس پر متعدد لائکس اور تبصرے موصول ہوئے ہیں، بہت سے لوگ اس غیر معمولی سانپ کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دوسر والا سانپ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر ٹیلرزوائل کی کاونٹی الیگزینڈر میں واقع ایک گھر میں پایا گیا تھا جس کو دیکھتے ہی خاتون پہلے تو خوفزدہ ہوئی لیکن ہمت کرکے سانپ کی ویڈیو بنالی۔

خاتون نے دوسر والے سانپ کو سائنس سینٹر کے حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی ٹیبل کے قریب یہ سانپ کو دیکھا اور پہلے ٹھوری ڈری لیکن پھر اسے پکڑ کر ایک بوتل میں بند کردیا۔

سائنس سینٹر نے اس سانپ کو بلیک ریٹ اسنیک کے نام سے شناخت کیا ہے، اور اس نسل کے 1 لاکھ سانپوں میں سے کوئی ایک سانپ ایسا نکلتا ہے جس کے دو سر ہوتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں