ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

کرکٹ کے الیکشن میں اندھا پیسہ چلتا ہے، راشد لطیف برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کرکٹ میں سیاسی عمل دخل پر برس پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ عام انتخابات میں کچھ نہیں ہوتا جو کرکٹ الیکشن میں ہوتا ہے، کرکٹ کے الیکشن میں اندھا پیسہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر الیکشن اور اوپر سلیکشن ہوتی ہے۔

- Advertisement -

راشد لطیف نے کہا کہ سب کو کرکٹ ہی میں کیوں آنا ہے سوچنے والی بات ہے، ہر کسی کو چیئرمین پی سی بی کی کرسی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کیلئے جو 2 نام دیے ان کی سلیکشن ہوئی ہے ،پاکستان میں کرکٹ کے سسٹم کو درست کرناپڑے گا۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ نچلی سطح پر بھی ڈمی الیکشن ہوتے ہیں، ان الیکشن میں کبھی کوئی کرکٹر منتخب نہیں ہوتا، پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں بھی کرکٹر نہیں ہوتے، بورڈ میں کرکٹ کے فیصلے وہ کرتے ہیں جن کا کرکٹ سے تعلق نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی او جی میں ادارے کا نمائندہ ہو ں لیکن وہ اس ادارے کا کرکٹر ہونا چاہیے، بھارت میں گنگولی بنگال کا اور انیل کمبلے کرناٹک کا ذمہ دار بنتا ہے، پاکستان میں کرکٹرز کو آگے نہیں لایا جاتا، سب کو چیئرمین پی سی بی کی کرسی چاہیے، دیگر کھیلوں کی طرف کیوں نہیں جاتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں