10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’حارث پر سرفراز کو ترجیح دینی چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے سرفراز کو حارث پر ون ڈے کے بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایشیا کپ کے لیے وکٹ کیپر محمد حارث کے انتخاب اور پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کو باہر کیے جانے پر کیا۔

کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے راشدلطیف نے حارث کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا لیکن ون ڈے فارمیٹ میں ان کی شمولیت کے وقت پر سوال اٹھایا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام فیصلوں کا احترام کرتے ہیں جو کیے گئے ہیں لیکن ہمیں رائے دینے سے کوئی نہیں روک سکتا حارث ایک بہترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے مزید یہ کہ وہ ایک خطرناک پاور پلے کھلاڑی ہے، اس کا اسٹرائیک ریٹ شاندار ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ان کا ون ڈے کیریئر ورلڈ کپ کے بعد شروع ہو گا ممکن ہے کہ وہ ایشیا کپ میں بھی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، تاہم آج کی تاریخ میں سرفراز ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں انہیں ٹیم میں منتخب ہونا چاہیے تھا۔ کسی کھلاڑی کو سائیڈ لائن کرنا اور نئے کے لیے راہ ہموار کرنا بہت آسان لگتا ہے۔

راشد لطیف نے خاص طور پر ہائی پریشر ٹورنامنٹس میں سرفراز کے تجربے کی اہمیت پر زور دیا اور نے نئے کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کرنے کے ممکنہ نقصانات پر بھی روشنی ڈالی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں