اشتہار

ایشون نے انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

راجکوٹ میں کھیلے جارہے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، انگلینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنالیے ہیں۔

بین ڈکٹ 133 اور جو روٹ 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے شاندار 131 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رویندرا جڈیجا 112 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان نے بھی 62 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

تاہم ٹیسٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرکے روی چندرن ایشون ہم وطن انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایشون نے انگلش اوپنر زیک کرولی کو آؤٹ کرکے یہ سنگ میل عبور کیا، ایشون نے 98 ٹیسٹ میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ کمبلے نے 105 ٹیسٹ میچز میں 500 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سری لنکا کے لیجنڈری اسپنر متھیا مرلی دھرن محض 87 ٹیسٹ میچز میں 500 یا اس زائد وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے بولر ہیں، مرلی دھرن کی 133 میچز میں 800 ٹیسٹ وکٹیں ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں