اسلام آباد : حکومت نے نیشنل سیونگ کے منافع میں چھبیس جنوری سے کمی کا اعلان کر دیا، نیشنل سیونگ ،شورٹ ٹرم سیونگ اور ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکٹ کے منافع میں کمی کی گئی۔
حکومت نے نیشنل سیونگ کے منافع میں چھبیس جنوری سے کمی کردی ، جس کے تحت نیشنل سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع 16.40 سے کم کر کے 16 فیصد کیا گیا۔
شورٹ ٹرم سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع 20.80 سے کم کر کے20.34 فیصد، ڈیفینس سیونگ سرٹیفیکٹ پر منافع14.41 سے کم کر کے 14.22 فیصد کردیا ہے۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ ریگولر انکم سرٹیفیکٹ پر منافع پندرہ اعشاریہ ایک دو سے کم کرکے پندرہ فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ پینشرز بینیفٹ اکاونٹ، بہبود سیونگ سرٹیفیکٹ،شہدا فیملی ویلفیر اکاونٹ کے ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں گے۔