ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’ریزرو کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ میں اہم کردار ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ مارکس ٹریسکوتھک نے کہا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ریزرو کھلاڑیوں کا اہم کردار ہوگا۔

انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ مارکس ٹریسکوتھک نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ سے باہر ہونے والے انگلش اوپنر جیسن روئے کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا ہے کہ جیسن کو مثبت رہنا ہوگا کہ وہ اب بھی اثر ڈال سکتا ہے۔ ورلڈ کپ میں ریزرو کا بڑا حصہ ہوتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلش ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ مارکس ٹریسکوتھک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے جیسن سے بات نہیں کی، وہ یقیناً مایوس ہے لیکن اسے مثبت رہنا ہوگا کہ وہ اب بھی اثر ڈال سکتا ہے۔ ورلڈ کپ میں ریزرو کا بڑا حصہ ہوتا ہے۔ اسکواڈ میں کسی کو بھی انجری ہونے کی صورت میں وہ آ سکتا ہے۔ اگر وہ خود کو فٹ رکھتا ہے اور جانے کے لیے تیار رہتا ہے، ہمیں اس کی ضرورت پڑی تو ضرور اس کو کال کریں گے۔

- Advertisement -

ٹریسکوتھک نے مزید کہا کہ جیسن روئے کتنا با صلاحیت ہے ہم سب جانتے ہیں آئرلینڈ کے خلاف ایک لمبی اننگ کھیل کر فارم اور فٹنس حاصل کرنے اور ٹیم میں کم بیک کا اچھا موقع تھا کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلتے لیکن اوپنر نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ کے لیے نظر انداز ہونے کے بعد کھیلنا نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹیم کی بیٹنگ میں اہم پوزیشن رکھنے والے جیسن روئے بار بار کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔

ان کی اسی چوٹ کے تناظر میں انگلش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ کے لیے جیسن روئے کا ڈراپ کرکے ان کی جگہ نوجوان اسٹائلش بلے باز ہیری بروک کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ سے کرے گا جس میں اس کے مدمقابل گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں