بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

رکشا ڈرائیور نے ’’ہیروں کا ہار‘‘ مالکن کو واپس کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا میں جہاں جھوٹ وفریب ہے وہاں ایماندار افراد کی بھی کمی نہیں ایک غریب رکشا ڈرائیور نے قیمتی ہیروں کا ہار مالکن کو واپس کر دیا۔

یہ واقعہ بھارت کے شہر گروگرام میں پیش آیا جہاں ایک آٹو رکشا میں خاتون اپنا سامان بھول گئیں جس میں بیش قیمت ہیروں کا ہار بھی شامل تھا تاہم غریب رکشا ڈرائیور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیروں کے ہار سمیت تمام سامان اصل مالک تک پہنچا دیا۔

رپورٹ کے مطابق خاتون جو کسی دوسرے علاقے میں شفٹ ہو رہی تھیں انہوں نے دوپہر ایک بجے آٹو رکشے کو بلایا اور اپنی منزل پر اترنے کے بعد وہاں سے چلی گئیں لیکن غلطی سے وہ اپنا پرس رکشے میں ہی بھول گئیں۔

- Advertisement -

مذکورہ خاتون کے دوست ارناؤ دیش مکھ نے بتایا کہ اس پرس میں شناختی کارڈ، کریڈٹ وڈیبٹ کارڈز سمیت ہیروں سے مزین ایک انتہائی قیمتی ہار بھی تھا۔

ارناؤ کے مطابق جب ان کی دوست کو پرس گم ہونے کا پتہ چلا تو وہ پریشان ہوگئیں اور مذکورہ رکشا ڈرائیور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکتا۔

تاہم کچھ گھنٹے بعد ہی رکشا ڈرائیور خاتون کے گھر آیا اور ان کی دوست کو تمام سامان سمیت بیگ واپس دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں