9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

فرانس میں فسادات، ’’قومی دن‘‘ پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس میں ہر سال 14 جولائی کو قومی دن جوش وخروش سے منایا جاتا ہے تاہم اس سال فسادات کے باعث قومی دن پر ملک بھر میں آتش بازی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ 27 جون کو فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں 17 سالہ الجزائری نژاد نوجوان کی ہلاکت کے بعد ملک گیر ہونے والے پُر تشدد مظاہروں کے بعد حکومت نے 14 جولائی کو قومی دن کے موقع پر ملک بھر میں آتش بازی رکھنے، فروخت کرنے اور نقل وحمل پر پابندی عائد کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان فسادات میں آتش بازی کے سامان کا استعمال ہتھیاروں کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا جس کے باعث میکرون حکومت نے قومی دن کے موقع پر مختلف پروگراموں کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے 15 جولائی تک تمام قسم کی آتشبازی کا سامان رکھنے، فروخت کرنے اور ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے یا استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے جس کے باعث عوامی سطح پر قومی دن پھیکا اور بے رونق رہے گا کیونکہ ہر سال اس دن ملک بھر میں آتشبازی کی جاتی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پابندی پیشہ ور افراد یا میونسپلٹی اداروں کے لیے نہیں ہے جو فرانس کے خاص دن کی تقریبات کے لیے روایتی آتش بازی کا اہتمام کر رہے ہیں۔

فرانس کی وزیراعظم الزبتھ بورن نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ حکومت قومی تعطیل کے دوران فرانس کے عوام کی حفاظت کے پیش نظر یہ قدم اٹھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کے ہاتھوں نوجوان ناہیل کی ہلاکت کے واقعے کے ردعمل میں ہونے والے فسادات کے دوران سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3700 سے زیادہ مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا ہے جن میں 1160 کم عمر افراد بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں