ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کابل میں دھماکا، افغان سیکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت 3 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورس کے ترجمان سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے علاقے کرتینا میں آج صبح سڑک کنارے بم دھماکا ہوا ، دھماکے میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کا تعلق پبلک پروٹیکشن فورس سے تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھنے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

- Advertisement -

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ترجمان ضیا وادان بھی شامل ہیں جو اپنی گاڑی میں دفتر جارہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایک شہری بھی زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ افغان عمل میں پیش رفت کے باوجود افغانستان میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ سال دسمبر میں کابل میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ اسپن کلے اسکوائر کے قریب دھماکا ہواجس کے نتیجے میں تین گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق حملے میں رکن پارلیمنٹ حاجی خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیاتھا، خوش قسمتی سے حملے میں حاجی خان محفوظ رہے۔دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں