19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

رونالڈو کا عربی میں ادا کیا گیا لفظ مداحوں کو بھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فٹ بال کلب النصر کی جانب سے کھیلنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربی زبان میں دلچسپی لینا شروع کردی، اسٹار فٹبالر نے مقامی زبان کے الفاظ سیکھنا شروع کردیئے۔

عرب میڈیا کو کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے، جس کا ترجمہ النصر فٹبال کلب نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ایکس پر شیئر بھی کیا۔

اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ جیسے کہ میں نے پچھلے سیزن میں کہا تھا کہ سعودی لیگ وقت گرزنے کے ساتھ بہتر ہو جائے گی اور دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے گئی۔

- Advertisement -

رونالڈو کا کہنا تھا کہ مجھے سعودی عرب بلانے اور خوشی کا احساس دلانے پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں، میں سعودی عرب میں بہت خوش ہوں۔

انٹرویو کے آخر میں اسٹار فٹبال نے عربی زبان میں ایک لفظ ادا کیا’ شکراً‘ جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں