ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کیا روٹ الٹے ہاتھ سے بیٹنگ میں بھی ماہر ہیں؟ ’سوئچ سویپ‘ کی حیران کن ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ ٹریننگ کے دوران الٹے ہاتھ سے بیٹنگ کرتے نظر آئے، اس دوران ان کی ’سوئچ سویپ‘ شارٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سابق انگلش کپتان جو روٹ نے بظاہر ’باز بال‘ کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل انوکھے انداز میں بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وشاکا پٹنم میں نیٹ سیشن کے دوران بائیں ہاتھ کے کھلاڑی روایتی سویپ شاٹ کی مشق کرتے ہوئے دیکھائی دیے لیکن حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اس وقت وہ الٹے ہاتھ کے بلے باز کی طرح کھڑے تھے۔

- Advertisement -

ورلڈ کلاس بیٹر جنھیں ’فیب فور‘ میں بھی شمار کیا جاتا ہے، وہ نیٹ سیشن کے دوران الٹے ہاتھ سے بیٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔

تاہم جب بولر نے ان کی طرف گیند ڈیلیور کی تو انھوں نے سوئچ کرتے ہوئے ایک عمدہ سویپ شاٹ کھیل کر اپنی بھرپور مہارت کا مظاہرہ کیا جسے ’سوئچ سویپ‘ بھی کہا جارہا ہے۔

یہ دیکھنے کے بعد اکثر شائقین کے ذہنوں میں سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا روٹ الٹے ہاتھ سے بھی بیٹنگ کرنے کے اتنے ہی ماہر ہیں جتنا کہ وہ سیدھے ہاتھ سے بلے بازی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ روٹ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 29 اور 2 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں